Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / پارٹی کو اخراج کا یشونت سنہا کا چیلنج

پارٹی کو اخراج کا یشونت سنہا کا چیلنج

کولکتہ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناراض بی جے پی قائد یشونت سنہا نے آج کہا کہ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اگر پارٹی چاہتی ہے تو انہیں خارج کرسکتی ہے۔ یشونت سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں جیل بھیج دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ وہ انہیں کئی مکتوب روانہ کرچکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک سیاسی کارروائی گروپ راشٹرمنچ کے نام سے قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منچ کے سامنے این ڈی اے حکومت کی پالیسی کو واضح کرنے کی مہم ہے اور بی جے پی کے انتخابی منشور میں جو تیقنات دیئے گئے تھے ان کی عدم تکمیل پر تنقید کرنا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ پارٹی چاہے تو مجھے خارج کرسکتی ہے۔

شیوسینا کے بعد ایک اور حلیف تلگودیشم کی بی جے پی پر تنقید
نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)این ڈی اے کی حلیف تلگودیشم نے لوک سبھا کی کارروائی میں آندھراپردیش کیلئے خصوصی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے خلل اندازی کی جبکہ این ڈی اے کی ایک اور حلیف شیوسینانے کہا کہ بی جے پی کیلئے ضروری ہیکہ وہ حلیف جماعتوں کو اپنے اعتماد میں لیں۔

TOPPOPULARRECENT