Monday , December 11 2017
Home / دنیا / پارٹی کی دوبارہ تشکیل ضروری:لی پین

پارٹی کی دوبارہ تشکیل ضروری:لی پین

پیرس،8مئی(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ایمینوئل میکرون سے شکست کے بعد کٹر نیشنلسٹ رہنمامیرین لی پین نے پارٹی میں وسیع تبدیلی کرکے نیشنلسٹ پارٹی نیشنل فرنٹ(این ایف)کو اہم اپوزیشن میں بدلنے کا وعدہ کیا۔یوروپی یونین(ای یو)اور امیگریشن مخالف پارٹی کے طورپر شناخت بنا چکی این ایف کی ساری توجہ اب جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر ہے ۔محترمہ پین نے مانا کہ انتخابات سے پہلے پارٹی میں بڑے ردوبدل کی ضرورت ہے ۔اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں مضبوطی سے خود میں تبدیلی کرنی چاہئے ۔میں ایک نیا سیاسی اسٹیج بنانے کے لئے ہماری تحریک کی اس بڑی تبدیلی کو شروع کرنے کی تجویز رکھوں گی۔این ایف کے نائب سربراہ فلوریئن فلیپوٹ نے کہا کہ چار دہائی پرانی اس پارٹی کا نیا نام نیشنل فرنٹ نہیں رہے گا۔محترمہ پین کے والد نیشنل فرنٹ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک رہے ہیں اور نسلی تبصرے کی وجہ سے انہیں کئی بار جیل جانا پڑا۔محترمہ پین نے اپنے خطاب میں پارٹی کانام بدلنے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔محترمہ پین نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قوم پرستوں اور گلوبلائزیشن کے حامیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔ انہوں نے کہا، ”میں تمام محب وطن سے اپیل کرتی ہوں کہ فرانس میں فیصلہ کن جنگ کا حصہ بنیں۔ آنے والے مہینوں میں فرانس کو آپ کی ضرورت ہے ۔صدارتی انتخابات میں مسٹر میکرون سے 65 کے مقابلے 35 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی محترمہ پین کے لیے آگے کا راستہ کافی چیلنج بھرا ہے ۔ موجودہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پارٹی کے دو رہنما ہیں اور جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے اوپینین پول کے اعداد و شمار میں ان کی پارٹی کو 15-25 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT