پارٹی کی ٹکٹ تقسیم میں رام دیو کا کوئی رول نہیں: بی جے پی

دہرہ دون ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج میڈیا میں گشت کرتی ہوئی ان خبروں کی تردید کی جہاں یہ کہا گیا تھا کہ بابا رام دیو بی جے پی میں اپنی پسند کے امیدواروں کو لوک سبھا کا ٹکٹ دلواکر انتخابی میدان میں اتارنا چاہتے ہیں اور ٹکٹ کی تقسیم کا عمل بھی ان کی مرصی سے کیا جارہا ہے ۔ اتراکھنڈ کے پارٹی انچارج رادھا موہن سنگھ نے اخباری نم

دہرہ دون ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج میڈیا میں گشت کرتی ہوئی ان خبروں کی تردید کی جہاں یہ کہا گیا تھا کہ بابا رام دیو بی جے پی میں اپنی پسند کے امیدواروں کو لوک سبھا کا ٹکٹ دلواکر انتخابی میدان میں اتارنا چاہتے ہیں اور ٹکٹ کی تقسیم کا عمل بھی ان کی مرصی سے کیا جارہا ہے ۔ اتراکھنڈ کے پارٹی انچارج رادھا موہن سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابا رام دیو ایک قوم پرست انسان ہیں جن کا دل اپنے وطن کے لئے دھڑکتا ہے لیکن بی جے پی میں ٹکٹوں کی تقسیم سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

میڈیا میں گشت کر رہی ایسی خبروں کو انہوں نے بے بنیاد قرار دیا اورکہا کہ بابا رام دیو نے کسی بھی امیدوار کی بی جے پی کیلئے کوئی سفارش نہیں کی ۔ رادھا موہن بی جے پی کے ایم پی بھی ہیں ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں میڈیا میں یہ رپورٹس گشت کر رہی تھیں کہ بابا رام دیو اپنی پسند کے امیدواروں کو بی جے پی کا ٹکٹ دلوا رہے ہیں۔ سینئر قائد بچی سنگھ راوت کے پارٹی کے تمام عہدوں سے حالیہ استعفی کے بارے میں پوچھے جانے پر رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ انہیں جلد ہی لوک سبھا کی پانچوں نشستوں کیلئے پول مینجمنٹ کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT