Saturday , December 15 2018

پارٹی کے استحکام میں کارکنوں کا کلیدی رول

مد ہول /13 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)تلنگانہ راشٹر سمیتی پارٹی مسٹر کے چندر شیکھررائو وزیر اعلی جیسے قائد کی وجہ سے نا قابل شکست پارٹی بن کر ابھری ہے علحدہ تلنگانہ ریاست کی جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ ریاست حاصل کر لی اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے فکر مند ہیں ان خیالات کا اظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول نے ٹی

مد ہول /13 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)تلنگانہ راشٹر سمیتی پارٹی مسٹر کے چندر شیکھررائو وزیر اعلی جیسے قائد کی وجہ سے نا قابل شکست پارٹی بن کر ابھری ہے علحدہ تلنگانہ ریاست کی جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ ریاست حاصل کر لی اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے فکر مند ہیں ان خیالات کا اظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول نے ٹی آر ایس رکنیت سازی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہاانہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی پارٹی اصل جان اسکے کارکن ہوتے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے اگرکار کنان میں محنت کا جذبہ ٹھنڈا پڑ جا ئے اور پارٹی کے تیئں محبت میں کمی ہو جائے تو وہ پارٹی یقینا نا کامی کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے بڑے سے بڑا لیڈراپنی ذاتی قوت و صلاحیت کی بنیاد پر کا میا بی کی منزلیں طئے نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے کارکنان اپنی تمام تر توانیاں پارٹی کیلئے صرف نہ کریں جی وٹھل ریڈی نے کہاکہ پارٹی کے کارکنان میرے لئے اپنے عہدے سے زیادہ عزیر ہیں ان کیلئے میں اپنے آپ کو وقف کر دیتا ہوں انہوں نے ریاستی وزیر اعلی چندر شیکھر رائو کی ستائش کر تے ہوئے کہاکہ یہ ایسے وزیر اعلی ہیں جنہیں حقیقی معنی میں تلنگانہ اور تلنگانہ کی عوام سے بہت گہرا لگائوہے و تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپنی ترقی اور سعادت مندی سمجھتے ہیں انہوں نے میری نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے حلقہ مدہول کو ترقیاتی کامو ں کیلئے بھاری فنڈ جاری کیا ہے تلنگانہ عوام کے خاطر وظائف کے بھاری بوجھ کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے راش کارڈکے دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدل کر بتادیا کسانوں کے قرض کے بو جھ کو ہلکا کیا جو کسانوں کے تیئں ایک بہترین مثال ہے اس کے علاوہ کسانوں کو عصر تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے شعبہ زراعت کی جا نب سے زرعی آلا ت پر بھاری سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے اس ذرین موقع سے کسان فائدہ آٹھائیں جی وٹھل ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو نے والے کار کنان کو خوش خبری سناتے ہوئے کہاکہ جو بھی رکنیت سازی میںاپنا نام درج کروائے گا ا س کو 2 لا کھ روپئے انشورنس کروایا جائے بعد ازاں افروز خان سا بقہ سرپنج نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پارٹی کے ذمہ داران اور اعلی عہدیدران نچلی سطح کے کارکنان کا خاص خیال رکھیں جیتنے کے بعد ان کی کار کر دگی کو فراموش نہ کریں اور پارٹی ان غلطیوں کو نا دہرائیں جو ما ضی میں ہمارے مخالفین نے دہرایا تھا ورنہ ہمیں بھی اسی طرح کے نقصان سے دوچار ہو نا پڑے گا پارٹی کو آگے بڑھنے کیلئے کار کنان کو پوری حکمت کے ساتھ لیکر چلنا ضروری ہے اور پارٹی کارکنان کے مسائل پر خا صی تو جہ مر کوز کر نا پارٹی کے حق میں سود مند ثابت ہوگا بعد ازاں نر سا گوڑ زید پی ٹی سی مدہول خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پارٹی کا استحکام تلنگانہ کیلئے مزید ترقی کی راہیں کھولے گا جس سے تر قیاتی کا م آگے کو بڑھا ئے جا سکتے ہیںان کے علا وہ دیگر قائدین نے بھی خیالات کااظہار کیا اس موقع پر ایم اے عزیز ، سید خالد مخدوم ، عارف الدین تروڑا سر پنج ، آتما سروپ صدر سرپنج مدہول منڈل ، وٹھل سر پنج وٹھولی اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لو گ ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت حا صل کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT