Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / پارٹی کے استحکام کیلئے لوک ستہ پارٹی کا اجلاس

پارٹی کے استحکام کیلئے لوک ستہ پارٹی کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 9 اپریل (این ایس ایس) لوک ستہ پارٹی، پارٹی کو طاقتور بنانے کی غرض سے ایک سیشن کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ صدر لوک ستہ ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں جے ایس کرشنا مورتی ہال ایف اے پی سی سی آئی ریڈہلز پر تلنگانہ، آندھرا کے پارٹی مندوبین سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس سیشن میں پارٹی اس کے ایجنڈہ میں شامل نکات پر تبادلہ خیال کرے گی۔ رکنیت سازی، اضلاع میں پارٹی اجلاس کا انعقاد جیسے موضوعات زیربحث رہیں گے۔ بعدازاں صدر پارٹی شام 4 بجے میڈیا کو سیشن میں لئے گئے فیصلوں سے واقف کروائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT