Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے کا عزم

پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے کا عزم

ظہیرآباد میں ٹی آر ایس سرکردہ قائد فریدالدین کی پریس کانفرنس
ظہیرآباد /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے سرکردہ قائد و سابق ریاستی وزیر جناب محمد فریدالدین نے آج شام یہاں انسپکشن بنگلہ میں عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ریاستی قانون ساز کونسل کی حالیہ مخلوعہ نشست کیلئے آئندہ منعقد شدنی ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار بنائے جائے پر ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، ڈپٹی اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی ، رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل ، ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کے بشمول دیگر پارٹی کے ضلعی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ جس اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ انہیں پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے پورے کھرے اتریں گے اور پارٹی کے استحکام میں عوام خاص کر اقلیتوں کو جوڑنے اور انہیں پارٹی کے تئیں اعتماد بحال کرنے کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ انہوں نے ان تمام سرکردہ قائدین اور سرگرم پارٹی کارکنوں کی جانب سے انہیں ایم ایل سی کیلئے نامزد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے آج ظہیرآباد میں ان کے بہی خواہوں اور مقامی پارٹی قائدین و سرگرم کارکنوں کی جانب سے ان کی شال پوشی و گلپوشی کرنے والوں سے بھی تشکر کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر مقامی سرکردہ قائدین مسرز کے مانک راؤ ، کشن راؤ پور ، اے ویجناتھ ، رام کرشنا ریڈی ، مرلی کرشنا گوڑ ، محمد یعقوب ، جی وجئے کمار ، راملو ، موتی رام ، تاج الدین ایم پی ٹی سی ، محفوظ پٹیل ، وحید میاں ، پانڈو رنگاریڈی ایڈوکیٹ ، ڈی لکشما ریڈی ، سید علی اکبر ، سید احمد ایڈوکیٹ اور دوسرے موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT