Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / پارٹی کے دوران بلندی سے گرنے پر نوجوان کی موت

پارٹی کے دوران بلندی سے گرنے پر نوجوان کی موت

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) خیریت آباد کے علاقہ کا ساکن رات دیر گئے پارٹی کے دوران ایک نوجوان بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس پنجہ گٹہ کے مطابق 22 سالہ ورگز جو پیشہ سے فزیو تھراپسٹ تھا خیریت آباد کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات یہ شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر پارٹی میں مصروف تھا مشتبہ طور پر بلند عمارت کی بالکونی سے گرکرشدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس پنجہ گٹہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT