Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پارٹی کے پروگراموں کو عوام تک لے جانے کی ضرورت

پارٹی کے پروگراموں کو عوام تک لے جانے کی ضرورت

کریم نگر ۔ 8اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہم جب کہ اقتدار میں نہیں تھے جن مسائل کو لیکر بحیثیت ضرب مخالف سیاسی جماعت اسمبلی میں اور باہر بھی احتجاج کیا تھا ‘ عوام کا تعاون لیکر عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کا حکومت کے سامنے مطالبہ کیا تھا آج اسی طرح کے مسائل اور سوالات کولیکر عوام ہم سے نہ الجھ پڑے اس کا ہمیں خیال رکھنا ہوگا ۔ ریاتی وزی

کریم نگر ۔ 8اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہم جب کہ اقتدار میں نہیں تھے جن مسائل کو لیکر بحیثیت ضرب مخالف سیاسی جماعت اسمبلی میں اور باہر بھی احتجاج کیا تھا ‘ عوام کا تعاون لیکر عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کا حکومت کے سامنے مطالبہ کیا تھا آج اسی طرح کے مسائل اور سوالات کولیکر عوام ہم سے نہ الجھ پڑے اس کا ہمیں خیال رکھنا ہوگا ۔ ریاتی وزیر فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے ٹی آر ایس برسراقتدار جماعت قائد ین اورکارنوں کو مشورہ دیا ۔ وہ یہاں کریم نگر پرتیما ملٹی پلکس میں ٹی آر ایس ضلع سطح کے وسیع تر منعقدہ اجلاس میں مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر جو بات کررہے ہیں ‘ روبہ عمل لانے کا اعلان کررہے ہیں ان کا چناؤ منشور میں اندراج ہے ۔ آج ضرب مخالف سیاسی جماتوں کی جانب سے ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ہمیںحکومت کرنے ‘ انتظامیہ کا تجربہ و سلیقہ نہیں ہے ۔ تجربہ کا مطلب یہ نہیں کہ جل یگنم و دیگر حکومت کے اسکیمات پروگراموں کے نام لاکھوں کروڑہا عوامی فنڈز کی گھپلے بازی کی جائے ‘ کیا اس قسم کا ہمیں تجربہ نہیں ہے کہا جارہا ہے ۔ آج چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ ہمیں ہر قیمت پر بجلی خریدنے کیلئے تیار ہیں ‘ اس سے واقف کروایا ۔ اقتدار پر آنے کے چار ماہ کے اندر ہی کئی ایک انقلابی تعجب خیز تعمیراتی نتائج خیز فیصلے لئے گئے ہیں جیسے قرض معافی ‘ اراضیات کی تقسیم ‘ کلیانا لکشمی ‘ وظیفہ میں اضافہ جیسے فیصلے شامل ہیں ‘ کیا پھر بھی ہم ان کامیابیوں کی تشہیر میں کچھ پیچھے ہیں ‘ اس لئے ہم پہلے وزراء کو چاہیئے کہ پارٹی کے کامیاب پروگراموں کو عوام تک لے جانے کی ضرورت ہے ۔ نظام آباد ایم پی کویتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے جو بھی وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جارہی ہے ۔ حکومت کا ہر ایک کو ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چاہیئے ۔ دھرم پوری رکن اسمبلی کوپولا ایشور نے کہا کہ کریم نگر اسمبلی حلقہ سے 10ہزار کارکنوں کو پلیمنٹری میں شرکت کو یقینی بنائے جانے کیلئے کوشش کررہاہوں ۔

TOPPOPULARRECENT