Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / پارکنگ شیڈ میں آتشزدگی ، 8 ہلاک

پارکنگ شیڈ میں آتشزدگی ، 8 ہلاک

بیجنگ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک الیکٹرک بائیک کے پارکنگ شیڈ میں شعلہ پوش ہوجانے کے دلدوز واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ چین کے مشرقی صوبہ ژنجیانگ میں رونما ہوا۔ مقامی آتش فرو محکمہ نے یہ بات بتائی جبکہ سرکاری ژینہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیفگٹانگ کمیونٹی جو یوہان کاؤنٹی میں واقع ہے، کے آؤٹ ڈور شیڈ میں حادثہ رونما ہوا۔ مہلوکین اپنی جاں بچانے کے لئے عمارت کی راہداری کی جانب لپکے تھے لیکن تب تک کثیف دھویں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ دَم گھٹ کر ہلاک ہوگئے۔ تازۃ ترین اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT