Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پارکنگ کی جگہ اپنے موبائل سے معلوم کریں

پارکنگ کی جگہ اپنے موبائل سے معلوم کریں

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پارکنگ کی جگہ بیت الخلاء اور اسپورٹس کامپلکس کے علاوہ دیگر ضروریات کی معلومات اب انگلی کی جنبش پر آگئی ہے کیوں کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے اپنے موبائل ایپ کو مزید بہتر بنادیا ہے ۔ ’ مائی جی ایچ ایم سی ‘ (My GHMC) نامی یہ ایپ تمام طرز کے اسمارٹ فونس جس میں اینڈروائیڈ آئی او ایس کے صارفین کے لیے بھی موجود ہے ۔ واضح رہے دو برس قبل وزیر کے ٹی راما راؤ نے مذکورہ ایپ متعارف کیا تھا جس میں جائیداد کا ٹیکس ، ٹریڈ لائسنس کی فیس ، ایل آر ایس کا موقف ، پیدائش اور موت کا صداقت نامہ اور اپنی شکایت درج کروانیکی سہولت ہے ۔ 3.70 لاکھ سے زائد حیدرآبادی صارفین یہ ایپ استعمال کرتے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ نئے ورژن کے بعد صارفین کی تعداد آئندہ برس تک دس لاکھ ہوجائے گی ۔ انتظامیہ نے اس ایپ میں شکایت کے لیے 79 زمرے شامل کردئیے ہیں جو موجودہ 46 زمروں میں قابل ذکر اضافہ ہے ۔ نئے زمروں میں مچھروں کی کثرت کی شکایت بھی شامل کردی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT