Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پارکوں کا تحفظ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

پارکوں کا تحفظ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد /16 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں واقع پارکوں خاصکر ونستھلی پورم کے ڈیر پارک کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ چیف منسٹر نے شہر میں پارکوں اور گارڈنوں پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایسے کھلے پارکوں کے تحفظ کیلئے باؤنڈری اٹھائی جائے خاصکر ڈیر پارک کی اراضی پر ناجائز قبضوں کو برخواست کرتے ہوئے اس کی حصار بندی کی جائے ۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بھونگیر ڈی نریش گوڑ نے پارک کے کاز کیلئے اپنے فنڈس سے 50 لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا ۔ چیوڑلہ کے ایم پی کے وشویشورا ریڈی نے بھی 50 لاکھ روپئے فراہم کرنے کا اتفاق کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT