Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / پاریکر سے متعلق افواہوں پر بی جے پی لیڈر پولیس سے رجوع

پاریکر سے متعلق افواہوں پر بی جے پی لیڈر پولیس سے رجوع

پاناجی ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک لیڈر نے آج پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ان کے حوالہ سے جھوٹی اطلاعات پھیلا رہے ہیں جس کا تعلق چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کی حالت صحت سے ہے جو موجودہ طور پر ممبئی میں زیرعلاج ہیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر سنیل دیسائی نے پونڈا پولیس کے پاس درج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ بعض لوگ چیف منسٹر کے صحت کے تعلق سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں اور اس میں میرے نام کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ دیسائی کے حوالہ سے واٹس اپ پر پاریکر کی صحت کے بارے میں دی جارہی اطلاعات میں دیسائی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پاریکر کے غیاب میں گوا بی جے پی کے لیجسلیٹیو ونگ نے آج سینئر لیڈر فرانسیس ڈیسوزا کو ایوان میں پارٹی کا لیڈر منتخب کیا کیونکہ آج ہی ریاستی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے۔ اسپیکر پرمود ساونت نے عوام سے اپیل کی کہ چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ساونت نے کہا ’’وہ ممبئی کے ہاسپٹل میں بحال ہورہے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہے۔ میں عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT