Tuesday , December 11 2018

پاریکر کو بدلنے کا کوئی سوال ہی نہیں : وجئے سردیسائی

پاناجی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا فارورڈ پارٹی کے سربراہ وجئے سردیسائی نے آج کہاکہ علیل منوہر پاریکر کو گوا چیف منسٹر کی حیثیت سے بدلنے کا کوئی سوال ہی نہیں۔ سردیسائی موجودہ حکومت میں وزیر زراعت ہیں۔ پاریکر لبلبے کے عارضہ کا اپنی قیامگاہ پر رہتے ہوئے علاج کرارہے ہیں جبکہ وہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں زیرعلاج رہنے کے بعد 14 اکٹوبر کو ریاست کو واپس ہوئے۔ جہاں برسر اقتدار بی جے پی نے اپنا موقف برقرار رکھا ہوا ہے کہ پاریکر بدستور حکمرانی کے اُمور سنبھال رہے ہیں حالانکہ وہ زیرعلاج ہیں۔ وہیں ریاست کی اپوزیشن پارٹیاں اور کبھی کبھار ریاستی حکومت کی حلیف جماعتیں الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ پاریکر کی ناسازیٔ صحت کی وجہ سے غیر حاضری ریاستی نظم و نسق کو مفلوج کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT