Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / پاسداران انقلاب ایران کا امریکہ کو انتباہ

پاسداران انقلاب ایران کا امریکہ کو انتباہ

تہران ۔ 8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ارنا‘‘ میں ایران کے پاسداران انقلاب کے صدر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کو مزید تحدیدات ایران پر عائد کرنے کی غلطی نہیں کرنا چاہیئے ۔ اگر وہ ایران پر نئی تحدیدات عائد کرے تو اسے اس کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے ۔ فی الحال امریکی فوجی اڈے ایران کے پڑوسی ممالک میں موجود ہیں ۔ جن کا فاصلہ 500کلومیٹر سے بھی کم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT