Tuesday , December 11 2018

پاسوان کی طبیعت مستحکم دہلی منتقلی کا امکان

پٹنہ، 13 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اور صدر ایل جے پی رام ولاس پاسوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے جنہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے یہاں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال کے عارضہ قلب یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا ۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر پرمود کمار نے بتایا کہ 70 سالہ پاسوان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ پاسوان کے او ایس ڈی آر سی مینا نے بتایا انکا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مشورے پر آج انہیں دہلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ پاسوان کے چھوٹے بھائی پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ مرکزی وزیر کو منتقل کرنے ایرایمبولینس تیار رکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT