Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پاسپورٹ انکوائری کیلئے رشوت لیتے ہوئے کانسٹبل گرفتار

پاسپورٹ انکوائری کیلئے رشوت لیتے ہوئے کانسٹبل گرفتار

نظام آباد :13؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے آج ضلع پولیس کے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹبل پاسپورٹ کی انکوائری کیلئے رشوت کا مطالبہ کرنے پر رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو رائو نے بتایا کہ ضلع پولیس کے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل ایم اے عظمت ڈچپلی علاقہ کے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ڈچپلی منڈل کے دیگائوں کے اے سریندر کا پاسپورٹ گم ہوجانے پر انہوں نے ایس پی نظام آباد سے درخواست گذاری کی تھی اور اس درخواست پر تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ دینے کیلئے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل عظمت کو روانہ کیا گیا تھا عظمت نے متعلقہ درخواست گذار کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ دینے کیلئے 10 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کرنے پر درخواست گذار نے اے سی بی سے رجوع ہوا۔ پہلی قسط کے طور پر 5 ہزار روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل عظمت نے ریلوے اسٹیشن کے پاس پہنچ کر روپئے حوالے کرنے کی خواہش کی تھی ان کے بتائے ہوئے مقام پر آج صبح 11:30 بجے 5ہزار روپئے حوالے کرنے پر اے سی بی کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور درخواست گذار کی جانب سے حوالے کی رقم ان کے پاس سے برآمد کی گئی اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی کورٹ منتقل کیا گیا۔ اس دھاوے میں انسپکٹرس وینکٹیشورلو، چندر شیکھر، رگھوویندر، سب انسپکٹر خورشید بھی موجود تھے۔

نلگنڈہ میں ہیلت کیمپ
نلگنڈہ۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم آزادی کے موقع پر ڈاکٹر ڈی شیوا رام کرشنا 28سالہ پرایکٹس کی تکمیل پر 15اگسٹ کو مفت میگا ہیلت کیمپ اہتمام کیا جارہا ہے۔ میگا ہیلت کیمپ کا صبح 10تا شام 5بجے تک چرنجیوی نرسنگ ہوم محلہ عروب پر منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر شیورام کرشنا نے عوام سے استفادہ کرتے ہوئے مفت تشخیص اور دوائیں حاصل کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT