Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پاسپورٹ انکوائری 7 دن میں مکمل کی جائیگی

پاسپورٹ انکوائری 7 دن میں مکمل کی جائیگی

تمام فیلڈ آفیسرس کو ہدایات : رشوت نہ دی جائے : جوائنٹ کمشنر

تمام فیلڈ آفیسرس کو ہدایات : رشوت نہ دی جائے : جوائنٹ کمشنر
حیدرآباد 16 فبروری (سیاست نیوز) پاسپورٹس انکوائری کی اب اندرون 7 دن مکمل کرلی جائے گی۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ایس بی مسٹر وائی ناگی ریڈی نے بتایا کہ تمام فیلڈ آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اندرون ایک ہفتہ پاسپورٹ انکوائری مکمل کریں ۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ سال 2012 میں 61 دن میں 1,14,516 پاسپورٹس درخواستوں کی انکوائری مکمل کی گئی تھی۔ جبکہ 2013 میں 33 دن میں 1,12,153‘ 2014 میں اندرون 21 دن 1,13,336 اور سال 2015 کے آغاز سے اب تک 14,588 درخواستوں کی انکوائری کی گئی جبکہ صرف 52 انکوائریز باقی ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ آئندہ دنوں اندرون 3 یوم پاسپورٹس انکوائری مکمل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ پاسپورٹ ویریفکیشن سے متعلق معلومات فون 040-27854606 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اندرون 7 دن پاسپورٹ انکوائری مکمل نہ کرنے والے فیلڈ آفیسرس کے خلاف موبائیل فون نمبر 9490616338 پر شکایت کی جاسکتی ہے ۔ انہو ںنے پاسپورٹ انکوائری کرنے والے فیلڈ آفیسرس کو کسی بھی قسم کی رشوت نہ دینے کا مشورہ دیا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس بی اسپیشل برانچ کے عہدیداروں کو انعامات دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT