Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پاسپورٹ قواعد میں تبدیلی ،خواتین کو والدین کا نام برقرار رکھنے کی سہولت

پاسپورٹ قواعد میں تبدیلی ،خواتین کو والدین کا نام برقرار رکھنے کی سہولت

ممبئی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)  وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ خواتین کو شادی یا طلاق کے بعد پاسپورٹ پر نام تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ۔ وہ اپنے والدین میں کسی کا بھی نام اندراج کراتے ہوئے سفری دستاویز حاصل کرسکتی ہیں ۔ نریندر مودی نے آئی ایم سی شعبہ خواتین سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ قواعد میں اہم تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ اب کسی خاتون کو اس کی شادی یا طلاق کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ خاتون کو یہ اختیار رہے گا کہ وہ اپنی ماں یا باپ کا نام درج کراتے ہوئے پاسپورٹ حاصل کرسکتی ہیں ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پابند عہد ہے اور اس ضمن میں مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ خاتون صنعتکاروں کو تین ٹریلین مدرا قرضہ جات میں 70 فیصد منظور کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جو مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں انہیں خواتین کے نام رجسٹریشن کو حکومت ترجیح دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے دیگر تمام اسکیمات میں بھی خواتین کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT