Wednesday , December 12 2018

پاسپورٹ نہ ہونے پر لاش کو رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے حکام کا انکار

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرپاسپورٹ نہ ہونے پر لاش کو رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے ایرپورٹ حکام نے انکار کردیا ۔آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم کی ناگا شیلجہ کی موت بیماری کے سبب گزشتہ ہفتہ پولینڈ میں ہوگئی تھی وہاں کے افسروں نے لاش کو بذریعہ طیارہ پولینڈ سے بھیجا ۔لاش کے ساتھ ناگا شیلجہ کا پاسپورٹ بھی تھا جوقطر ایرویز کے افسروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں نہیں مل سکا۔ اس لاش کے شمس آباد ایرپورٹ پر آنے کے بعد ایرپورٹ حکام نے اس کا پاسپورٹ نہ ہونے پر اسے رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ناگا شلیجہ کے رشتہ داروں نے ایرپورٹ پر احتجاج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT