Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / پاسپورٹ پر جعلی اسٹامپ پر سفر کرنے والا امریکہ سے واپس

پاسپورٹ پر جعلی اسٹامپ پر سفر کرنے والا امریکہ سے واپس

شمس آباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے امریکہ سے واپس آنے والے شخص کو ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا ۔ امریکی ایمیگریشن حکام نے پاسپورٹ پر جعلی اسٹامپ کے ذریعہ سفر کرنے پر اسے واپس ہندوستان بھیج دیا تھا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے پربھاکر کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پربھاکر راؤ اس سے قبل تین مرتبہ امریکہ جاچکا تھا اور اس کی واپسی قطر ایرویز فلائیٹ نمبر QR501 سے ہندوستان ہوئی تھی جہاں ایمگریشن حکام نے اسے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT