Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پاسپورٹ کی جلد اجرائی کیلئے ’ویری فاسٹ‘ سافٹ ویر

پاسپورٹ کی جلد اجرائی کیلئے ’ویری فاسٹ‘ سافٹ ویر

حیدرآباد 24 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے پولیس تنقیح و توثیق کے نئے سافٹ ویر کا آج تفصیلی جائزہ لیا۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ’ویری فاسٹ‘ کہلایا جانے والا یہ سافٹ ویر پاسپورٹ درخواستوں کی تنقیح کے لئے پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کیا

حیدرآباد 24 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے پولیس تنقیح و توثیق کے نئے سافٹ ویر کا آج تفصیلی جائزہ لیا۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ’ویری فاسٹ‘ کہلایا جانے والا یہ سافٹ ویر پاسپورٹ درخواستوں کی تنقیح کے لئے پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے اور حیدرآباد و سائبرآباد کمشنریٹس کے حدود میں اِس کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔ آندھراپردیش پولیس کے سربراہ انوراگ شرما نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام ضلعوں کے سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اور اسپیشل برانچ کے عہدیداروں کے علاوہ ہیڈ کانسٹبل کی سطح تک تمام متعلقہ ذمہ داروں کے ساتھ اِس سافٹ ویر کی کارکردگی کے بارے میں جائزہ لیا۔ وزارت اُمور خارجہ نے پاسپورٹ انتظامیہ کو عصری بنانے کے لئے ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس (ٹی سی ایس) کی خدمات سے استفادہ کیا تھا لیکن پاسپورٹ پورٹل میں پولیس تنقیح کا ماڈیول شامل نہیں کیا گیا تھا چنانچہ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے دفتر میں خدمت انجام دینے والے اے آئی جی ایم رمیش ریڈی نے ’ویری فاسٹ‘ پیاکیج تیار کیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اس طریقہ کار کو ریاست تلنگانہ کے تمام مقامات پر نافذ کرنے کے لئے ڈی جی پی نے ضلع پولیس افسران سے پیشرفت پر جائزہ لیا اور کہاکہ ٹیابلٹس پر ’ویری فاسٹ‘ سسٹم کے استعمال کے بارے میں متعلقہ افسران کو دو مرحلوں میں تربیت دی جائے گی۔ جس کا پہلا مرحلہ بہت جلد ورنگل میں شروع ہوگا جس میں اضلاع عادل آباد، کھمم اور کریم نگر کے افسران شامل رہیں گے۔ جبکہ مابقی تمام اضلاع کے افسران کو حیدرآباد میں تربیت دی جائے گی۔ قبل ازیں پاسپورٹ کے جلد حصول کے لئے شہریوں کو تتکال اسکیم کے تحت 3 ہزار روپئے ادا کرنا پڑتا تھا ، اس کے باوجود کام کی عاجلانہ تکمیل کے لئے متعلقہ افسران کے دفتر کے چکر لگانا پڑتا تھا۔ لیکن اب صرف ایک ہزار روپئے کے ساتھ نئی درخواست داخل کرنے والوں کو بھی کم سے کم وقت میں بہ آسانی پاسپورٹس حاصل ہوجائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT