Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پالمور لفٹ اریگیشن کی تعمیر، چیف منسٹر آج سنگ بنیاد رکھیں گے

پالمور لفٹ اریگیشن کی تعمیر، چیف منسٹر آج سنگ بنیاد رکھیں گے

ونپرتی۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے عوام کیلئے پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ ایریگشن پراجکٹ ایک انعام ہے، اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد چیف منسٹر کے سی آر بھور پور منڈل کے کروینہ دیہات میں رکھیں گے۔ اس کی اطلاع تلنگانہ ریاست کے پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر سی نرنجن ریڈی نے دی۔ آج مستقر ونپرتی میں ان کی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں سے بات کر

ونپرتی۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے عوام کیلئے پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ ایریگشن پراجکٹ ایک انعام ہے، اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد چیف منسٹر کے سی آر بھور پور منڈل کے کروینہ دیہات میں رکھیں گے۔ اس کی اطلاع تلنگانہ ریاست کے پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر سی نرنجن ریڈی نے دی۔ آج مستقر ونپرتی میں ان کی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60سال سے ضلع محبوب نگر کو ہر اعتبار سے ہر شعبہ میں نظر انداز کیا گیا ہے جس سے آج ضلع محبوب نگر پسماندہ ضلع کے نام سے مشہور ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر ضلع محبوب نگر کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کی تعمیر کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس سے ضلع محبوب نگر کے ہر حصہ کو سیراب کیا جائے گا۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ ضلع محبوب نگر کے 7.50 لاکھ ایکر اراضی ضلع رنگاریڈی کے 2.50 لاکھ ہیکٹر اراضی، ضلع نلگنڈہ کے50ہزار ایکر اراضی کے علاوہ شہر حیدرآباد کو 20ٹی ایم سی پانی سیراب کیا جائے گا۔ اس پراجکٹ کی تعمیر کیلئے 35ہزار کروڑ روپئے حکومت تلنگانہ اپنی ذاتی رقم خرچ کرے گی۔ اس پراجکٹ کو آئندہ چار سالوں میں تکمیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع کو متحدہ آندھرا پردیش میں ہر اعتبار سے نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی عوام نقل مقام کرنے میں سرفہرست ہے۔ ضلع محبوب نگر کو پسماندہ کرنے میں ٹی ڈی پی و کانگریس کا اہم رول ہے جس کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ ونپرتی ودیور کدرہ اسمبلی حلقوں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ ضلع محبوب نگر کے زیر تعمیر تمام پراجکٹوں کو مکمل کرتے ہوئے 2019 تک محبوب نگر ضلع کے 14لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کرنا حکومت کا نصب العین ہے اور اس کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین پی لکشمیا، پی راملو، گٹویادو، لوکناتھ ، ستیش یادو، وی سریدھر، غلام قادر خان، سردار خان، ڈاکٹر عبداللطیف، محمد ارشد، عبدالغفار کے علاوہ دیگر موجود تھے اور پلاننگ کمیشن کے نائب صدر سی نرنجن ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج کے ہونے والے سنگ بنیاد پروگرام کو کامیاب بنائیں اور کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT