Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پالمور پراجکٹ ، عنقریب ٹنڈر کی طلبی

پالمور پراجکٹ ، عنقریب ٹنڈر کی طلبی

محبوب نگر ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر بھاری مصنوعات جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کیلئے اراضیات کے سروے کا کام بعجلت پورا کر لیا جائے ۔ وزیر موصوف کلکٹر آفس محبوب نگر میں عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے تحت متاثرہ افراد کو معاوضہ کی رقم میں اضافے کے امکانات ہیں ۔ ریاستی حکومت بہت جلد اس پراجکٹ کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے والی ہے ۔ کیونکہ اس پراجکٹ کی تکمیل ریاستی حکومت کیلئے کافی اہم اور وقار کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ارزاں فروشی کی دکانات میں بلیک مارکیٹنگ کی شکایات وصول ہورہی ہیں ۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ریونیو اور سیول سپلائز عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ مالکین سے اجناس کے ذخیرہ کی تفصیلی رپورٹ وقتاً فوقتاً معائنہ کر کے حاصل کی جانے ۔ انہوں نے پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے اقدامات اور آبی سربراہی سے متعلق کاموں کا تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں ضلع کلکٹر ٹی کے سری دیوی ، جوائنٹ کلکٹر رام کشن ، آر ڈی اوز و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT