Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پالمپور آبپاشی پراجیکٹ کی بہر صورت تکمیل کا وعدہ : جئے پال ریڈی

پالمپور آبپاشی پراجیکٹ کی بہر صورت تکمیل کا وعدہ : جئے پال ریڈی

حیدرآباد 14 اپریل ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر مسٹر ایس جئے پال ریڈی نے جو اپنے آبائی ضلع محبوب نگر سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں آج یہ تیقن دیا کہ اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ پالمپور لفٹ آبپاشی پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ۔ اپنے آبائی ضلع میں بالا نگر کے مقام پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جئے پال ریڈی نے یہ تیقن دیا کہ ہو یقینی طور پر اس زیر التوا پراجیکٹ کیلئے منظوری حاصل کرینگے اور کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی سربراہ کرنے پر توجہ دینگے ۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے رکن اسمبلی ملو روی بھی موجود تھے ۔ جلسہ میں بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے رکاوٹ بھی پیدا ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب کے بعد نہ صرف ضلع محبوب نگر میں بلکہ سارے تلنگانہ میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی مسلسل جدوجہد کرینگے ۔ جئے پال ریڈی نے یہ واضح کیا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں اگر کانگریس کو مرکز اور ریاست دونوں جگہ اقتادر حاصل ہوجائے تو ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ریاست دوسروں ریاستوں کی طرح تیزی سے ترقی کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار مل جانے کے بعد ضلع میں آبپاشی اور پینے کے پانی کے مسائل کا کوئی مستقل حل دریافت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہی تلنگانہ علاقہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگے اہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چونکہ کانگریس نے یہ وعدہ پورا کیا ہے اب عوام کا بھی کام ہے کہ وہ بھی کانگریس کو اقتدار فراہم کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس اور تلگودیشم یا دوسری جماعتوں کے دعووں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا سماجی تلنگانہ بنائیں گے اور ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT