Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پالیرو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی

پالیرو ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی

ٹی ناگیشور راؤ کی 45 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی، تاریخ ساز ریکارڈ

کھمم 19 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھمم ضلع  پالیرو ضمنی انتخابات میں ٹی۔آر۔ایس پارٹی کے تملا ناگیشورراؤ نے اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ، ٹی۔آر۔ایس پارٹی کے تملا ناگیشورراؤنے اپنے اپوزیشن پارٹی کے سوچریتاریڈی پر 45ہزار اوٹوں سے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی، واضح رہے کہ کھمم ضلع پالیر حلقہ اسمبلی میں رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے انتقال کے باعث کھمم ضلع پالیرو حلقہ اسمبلی کی جگہ ضمنی انتخابات 16مئی کو منعقد کئے گئے، جس میں ٹی۔آر۔ایس پارٹی کی جانب سے تملا ناگیشورراؤ ، اور کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کی اہلیہ سوچریتاریڈی ، اور سی۔پی۔ایم پارٹی کے پوتی نینی سدرشن نے ان انتخابات میں حصہ لیا، جس میں ٹی۔آر۔ایس پارٹی کی جانب سے تملا ناگیشورراؤ کو94,940ہزار اوٹ حاصل ہوئے، اور اور کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کی اہلیہ سوچریتاریڈی کو 49,258ہزار ووٹ حاصل ہوئے، سی۔پی۔ایم پارٹی کے پوتی نینی سدرشن کو 15,538ووٹ حاصل ہوئے۔ جس میں ٹی۔آر۔ایس پارٹی کی جانب سے تملا ناگیشورراؤ نے45ہزار اوٹوں سے بڑی بھاری اکثریت کے ساتھ ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے،پالیرو کے اسمبلی حلقہ میں  1972ء میں کانتیا نے 25,452  اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ کسی کو بھی اتنی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل نہیں ہوئی،ٹی۔آر۔ایس پارٹی کی جانب سے تملا ناگیشورراؤ نے45ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے   کامیابی حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، واضح رہے کہ گذشتہ پالیر 2014کے انتخابات میں ٹی۔آر۔ایس پارٹی کو صرف 4,100ووٹ ہی حاصل ہوئے تھے ۔اس موقع پر تملاناگیشورراؤ نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجھ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی دلانے والے پالیرو اسمبلی حلقہ کی عوام کے لئے میں ہر طرح کی ترقی کے لئے کوشش کر تا رہونگا اور پالیرو اسمبلی حلقہ میں غریب عوام کی کثرت ہے میں ان کے لئے ہر طرح کی ترقی کے لئے کوشاں رہونگا، اور اس حلقہ اسمبلی کو کھمم ضلع کا ایک ترقی یافتہ مثالی حلقہ بنا کرپیش کرونگا، اور اس موقع پر اس اسمبلی حلقہ کی عوام کا شکریہ اداکیاجس نے ریکارڈ اکثریت کے ساتھ کامیابی دلائی۔

TOPPOPULARRECENT