Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیرو میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے جیت ہوگی

پالیرو میں کانگریس کی بھاری اکثریت سے جیت ہوگی

ٹی آر ایس وعدوں کی تکمیل ناکام، اتم کمار ریڈی کی پریس کانفرنس
کھمم ۔ 7 مئی (این ایس ایس) صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس امیدوار سچترا رام ریڈی پالیر حلقہ اسمبلی ضمنی چناؤ بھاری اکثریت سے جیت جائیں گی۔ یہاں کھمم ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاستی وزیر آئی ٹی پالیر وکے کانگریس ایم ایل اے رام ریڈی کے علاج پر ٹی آر ایس نے بھاری صرفہ کیا ہے۔ انہوں نے کے ٹی آر پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے علاج کا خرچ ٹی آر ایس حکومت نے نہیں بلکہ سابقہ کانگریس حکومت نے برداشت کیا تھا۔ صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کو اس بات کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ شہید تلنگانہ سری کانت چاری کی ماں کے شنکراماں جس نے حضور نگر سے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا شکست کے بعد ان کو پوری طرح ٹی آر ایس نے نظرانداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پالیر اسمبلی حلقہ کانگریس کی بہتر آبی پالیسیوں کے سبب آج زرخیز ہے جبکہ بھدراچلم پیپر بورڈ کوتہ گوڑم برقی پلانٹ بھدراچلم ہیوی واٹر پلانٹ اسپانج پیداواری یونٹس کی ترقی صرف کانگریس کی بہتر پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں پوری طرح ناکام ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پالیرو کے رائے دہندوں کو باشعور بناتے ہوئے امید جتائی کہ وہ کانگریس کو یہاں کامیاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT