Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر انتخاب ‘ تلگودیشم کے مقابلہ تعلق سے فیصلہ کا آج اعلان متوقع

پالیر انتخاب ‘ تلگودیشم کے مقابلہ تعلق سے فیصلہ کا آج اعلان متوقع

وجئے واڑہ 23 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو نے انہیں پالیر اسمبلی حلقہ کھمم ضلع کیلئے پارٹی امیدوار کے انتخاب کیلئے مکمل آزادی دی ہے ۔ تلنگانہ تلگودیشم کے قائدین نے آج چندرا بابو نائیڈو سے پالیر اسمبلی حلقہ کیلئے امیدوار کے انتخاب پر مشاورت کیلئے ملاقات کی ۔ ریونت ریڈی کے ساتھ ایل رمنا ‘ سابق ایم پی این ناگیشور راؤ ‘ رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویریا بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قائدین سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ آیا پالیرحلقہ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کو مقابلہ کرنا چاہئے یا نہیں۔ انہوں نے تمام قائدین سے پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے کام کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT