Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر سے رام ریڈی کی بیوہ کو کانگریس ٹکٹ کا فیصلہ

پالیر سے رام ریڈی کی بیوہ کو کانگریس ٹکٹ کا فیصلہ

حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ کانگریس رکن اسمبلی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کی بیوہ سچترا ریڈی کو کھمم ضلع میں پالیر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں امیدوار بنائیگی ۔ رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے انتقال کی وجہ سے اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ پارٹی نے سچترا ریڈی کو ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی دوسری جماعتوں سے بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ ان سے بھی سچترا ریڈی کیلئے تائید حاصل کی جاسکے ۔ اتم کمار نے بتایا کہ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے بہت جلد سچترا ریڈی کے نام کا باضابطہ طور پر اعلان کیا جائیگا ۔ پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس ‘ تلگودیشم ‘ سی پی آئی نے بھی اصولی طور پر کانگریس امیدوار کی تائید کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس نے تاہم اعلان کیا ہے کہ وہ اس حلقہ سے ضمنی انتخاب میں ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ کو امیدوار بنائیگی ۔ یہاں 16 مئی کو پولنگ ہونے والی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT