Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر ضمنی انتخاب ، سی پی ایم کو سی پی آئی کی تائید: سی وینکٹ ریڈی

پالیر ضمنی انتخاب ، سی پی ایم کو سی پی آئی کی تائید: سی وینکٹ ریڈی

حیدرآباد۔25اپریل(سیاست نیوز) ضلع کھمم کے اسمبلی حلقہ پالیر میں 16مئی کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیانے سی پی آئی ایم امیدوار کی تائید وحمایت کا اعلان کیا۔ آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمیڈیاسے بات کرتے ہوئے سی پی آئی اسٹیٹ جنرل سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ طویل مشاورت کے بعدسی پی آئی ایم نے پالیر اسمبلی حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے اتحاد کی دعوت دی تاہم سی پی آئی کے لئے بائیں بازو جماعتوں کا اتحاد اہم ہے ۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے لئے تو انتخابات ایک عام بات ہے ۔ کے سی آر نے ماضی میںبھی جذبہ تلنگانہ کو فروغ دینے اور ٹی آر ایس پارٹی کی مقبولیت کے لئے استعفیٰ اور انتخابات کی سیاست کا سہارا لیا تھا اور تلنگانہ میںبرسراقتدار آنے کے بعد بھی کے سی آر اپنے قدیم طریقہ کار پر عمل درآمد کررہے ہیں ۔ پالیر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے موجودہ ریاستی وزیر ‘ رکن قانون ساز کونسل ہونے کے باوجود کے سی آر نے تمولہ ناگیشور راؤ کو میدان میںاترا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست میں ہر دوسے تین ماہ انتخابات کا سلسلہ جاری ہے جس سے ریاست کا جمہوری نظام بھی متاثر ہورہا ہے ۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کے غیر جمہوری طریقہ کار کے خلاف بائیںبازو جماعتیں خاموش نہیںبیٹھیں گی ۔ انہوں نے دیگر بائیںبازو جماعتوں کے ساتھ ملکر پالیر میں سی پی آئی ایم امیدوار کی تائید وحمایت میںانتخابی مہم چلانے کا بھی اس موقع پر اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT