Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / پالیسیوں کے معاملہ میں بی جے پی و کانگریس ایک

پالیسیوں کے معاملہ میں بی جے پی و کانگریس ایک

متحدہ جدوجہد کیلئے منموہن سنگھ کی اپیل پر برندا کرت کا رد عمل
حیدرآباد 20 نومبر ( پی ٹی آئی ) کانگریس پارٹی کیرالا اور تریپورہ میں بی جے پی کی مدد کر رہی ہے ۔ سی پی ایم لیڈر برندا کرت نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے قومی سطح پر بی جے پی سے مقابلہ کیلئے متحدہ جدوجہد سے متعلق سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اپیل پر یہ بات کہی ۔ منموہن سنگھ نے گذشتہ ہفتہ کوچی میں ایک ریلی کے دوران بائیں بازو کی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے خلاف جدوجہد میں کانگریس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بائیں بازو کی جماعتیں بی جے پی کے خلاف جدوجہد میں سنجیدہ ہیں اور اس کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف کام کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کانگریس کی قیادت میں قومی سطح پر جدوجہد کرنا چاہئے ۔ اس اپیل پر اپنے رد عمل میں سی پی ایم پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام کی گذر بسر ‘ معیشت اور اصلاحات سے متعلق بیشتر مسائل پر بی جے پی اور کانگریس ایک ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دعوی کرتی ہے کہ بی جے پی اس کی اپنی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے ۔ کیرالا اور تریپورہ میں بی جے پی کو کانگریس بالواسطہ مدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کی فرقہ پرستانہ سیاست کے خلاف کمیونسٹ جماعتیں ان تمام سکیولر طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں جو ان فرقہ پرستوں کے خلاف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT