Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی سیٹ 2016ء کا کامیاب انعقاد

پالی سیٹ 2016ء کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں پالی ٹیکنکس میں داخلوں کیلئے پالی سیٹ 2016ء کا آج کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ کمشنر و ڈائریکٹر تلنگانہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مسٹر ایم وی ریڈی نے بتایا کہ اندرون 10 یوم نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ ماہ مئی کے اختتام تک داخلوں کا عمل پورا کرلیا جائیگا اور 9 جون سے تمام پالی ٹیکنکس میں کلاسیس شروع ہوجائیگی۔ مسٹر ایم وی ریڈی نے بتایا کہ ماضی میں کبھی اندرون 10 یوم پالی سیٹ نتائج جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے طلبہ میں کافی بے چینی پائی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ صورتحال مختلف ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT