Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی سیٹ 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

پالی سیٹ 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد یکم اپریل ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام پالی سیٹ 2016 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات کیلئے سنٹر کی جانب سے 6 اپریل تا تا 19 اپریل درج ذیل مراکز پر مفت کوچنگ د ی جائیگی ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات نظام کالج کیمپس گن فاونڈری ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈی وی کے روڈ نلگنڈہ ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول پولیس لائن محبوب نگر ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو پالی سیٹ کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 4 اپریل تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT