Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی ٹیکنک میں داخلہ کیلئے آج ’’ پالی سیٹ ‘‘ امتحان

پالی ٹیکنک میں داخلہ کیلئے آج ’’ پالی سیٹ ‘‘ امتحان

حیدرآباد۔/20اپریل، ( آئی این این) محکمہ تعلیمات حکومت تلنگانہ نے آج اس بات کی وضاحت کی کہ پالی ٹیکنک کالجس میں داخلہ کیلئے 21اپریل کو ’ پالی سیٹ ‘ امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ اس ضمن میں امتحان کے انعقاد کیلئے پوری تیاری کرلی گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں جملہ 288 مراکز پر ایک لاکھ 28ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کرنے کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں۔ امتحان کے اوقات کار صبح 11تا ایک بجے دن مقرر کئے گئے ہیں۔ پالی سیٹ کے نتائج کا اندرون10 یوم اعلان کیا جائے گا جبکہ پالی ٹیکنک میں داخلہ کونسلنگ مئی کے اختتام سے قبل مکمل کی جائے گی جبکہ کلاسیس کا آغاز8جون 2016 سے ہوگا۔
حیدرآباد یونیورسٹی مسئلہ پر سیاست
کرنے کی کوشش: وینکیا نائیڈو
حیدرآباد۔/20اپریل، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر روہیت ویمولا کی موت کے بعد کانگریس قائدین خاص کر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے جو ڈرامہ کیا ہے وہ سیاسی کھیل ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنے کے بجائے اس کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد یونیورسٹی میں اس سے پہلے بھی 10طلباء نے مختلف عنوانات سے خودکشی کی تھی جن میں بعض دلت طلباء بھی تھے لیکن اسوقت برسراقتدار جماعت نے کوئی ہمدردی نہیں دکھائی۔
اب جنوری میں پیش آئے واقعہ کے بعد سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT