Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پالی ٹیکنیک انٹرنس کی آج آخری تاریخ

پالی ٹیکنیک انٹرنس کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کا امتحان دئیے امیدواروں کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سیٹ میں شرکت کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی 11 اپریل آخری تاریخ ہے اور انٹرنس امتحان 21 اپریل کو مقرر ہے ۔ جو میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر ہوگا اور جوابی شیٹ او ایم آر پر حل کرنا ہوگا ۔ اس کی کوچنگ ، ماڈل ٹسٹ اور میٹریل گائیڈ کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT