Saturday , December 15 2018

پالی ٹیکنیک انٹرنس کے ماڈل ٹسٹ کا دفتر سیاست میں انعقاد

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پالی ٹیکنیک کا انٹرنس پالی سیٹ میں شریک ہونے والے طلبہ کے لیے امتحانی پرچہ سے واقفیت اور او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر آج ایک اہم تمثیلی امتحان رکھا گیا جس میں بے شمار طلبہ نے شرکت کی ۔ ایس ایس سی کے نصاب میاتھس 60 ، فزیکس 30 ، کیمسٹری 30 پر مشتمل اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز میں داخلے ملتا ہے جو 22 اپریل کو مقرر ہے ۔ مسٹر ایم اے حمید نے امتحانی سوالات کی نوعیت کے ساتھ جوابی شیٹ اور دائرہ بھرنے کی مشق کرواتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT