Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پامیرا میں شدید لڑائی ،26 موافق جنگجوہلاک

پامیرا میں شدید لڑائی ،26 موافق جنگجوہلاک

بیروت ۔ 21 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پامیرا کے قریب اسلامک اسٹیٹ گروپ سے لڑائی میں تقریباً 26 موافق حکومت جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دمشق نے اس قدیم شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ شام کے حقوق انسانی نگرانکار ادارہ نے بتایا کہ حکومت شام کے وفاداروں کی پیشرفت کو آئی ایس نے ناکام بنادیا اور پامیرا سے تقریباً 4 کیلومیٹر کے فاصلے پر اس لڑائی میں تقریباً 26 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ اس دوران جنگی طیاروں نے جو سمجھا جاتا ہے روس کے ہیں پامیرا سٹی اور اس کے اطراف بمباری کی ۔ آئی ایس نے گزشتہ سال مئی میں پامیرا پر قبضہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT