Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچویں تا نویں جماعت طلبہ کو 2 لاکھ انعام جیتنے کا موقع

پانچویں تا نویں جماعت طلبہ کو 2 لاکھ انعام جیتنے کا موقع

’ اسپیل بی ‘ کے 9 ویں سیزن کا اعلان ‘ عالمی مقابلہ امریکہ میں ہوگا
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : اسکولی طلبہ کے لیے عالمی سطح پر اسپلنگ کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں اور ہندوستان میں گذشتہ 9 برسوں سے 5 ویں تا 9 ویں جماعت کے طلبہ کے لیے ’ اسپلنگ بی ‘ کے نام سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور اب 2017 سیزن کے لیے اس مقابلے کے 9 ویں ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ جس کے فاتح طالب علم کو نہ صرف 2 لاکھ روپئے انعام جیتنے کا موقع ہے بلکہ قومی سطح پر چمپئن بننے والے طالب علم کو بین الاقوامی سطح پر امریکہ کے شہر واشنگٹن میں اپنے والدین کے ساتھ شرکت کرنے کا موقع  بھی ملے گا ۔ تفصیلات کے بموجب ہندوستان میں نوٹ بک کے نمبر ایک برانڈ کلاس میٹ اور ریڈیو مرچی کی جانب سے اسپلنگ بی کے 9 ویں سیزن کے مقابلوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور ان مقابلوں کو ہندوستان کے 30 شہروں کے  1000 اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا جن میں 5 ویں تا 9 ویں جماعت کے طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے ۔ مقابلہ کے 16 سرفہرست طلبہ کو قومی سطح پر ڈسکوری چینل ، ڈسکوری کڈس چینل اور ڈسکوری تامل پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا ۔ 9 سیزن کے فاتح طالب علم کو 2 لاکھ کا انعام ملنے کے علاوہ امریکہ میں منعقد شدنی عالمی مقابلے میں شرکت کا موقع ملے گا جب کہ قومی سطح کے 4 سیمی فائینلسٹ کو فی کس 50 ہزار روپئے انعام دیا جائے گا ۔ مقابلے میں آن لائن شرکت کے لیے classmatesspellbee.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT