Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / پانچویں منزل سے گرنے پر کامپلکس کے مالک کی موت

پانچویں منزل سے گرنے پر کامپلکس کے مالک کی موت

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ اپل میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ پربھاکر ریڈی مشتبہ طور پر 5 ویں منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پربھاکر ریڈی وینکٹادھری نگر اپل میں رہتا تھا ۔ حالیہ دنوں میں اس نے ایک نیا کامپلکس تعمیر کروایا تھا اور آج صبح تقریباً گیارہ بجے کے قریب عمارت میں شکایت کو دور کرنے گیا تھا جہاں  چھت پر پانی جمع ہونے کی شکایت تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اس دوران پربھاکر ریڈی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس اپل نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT