Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پانچویں ونڈے میں پاکستان کے خلاف سری لنکا 368/4

پانچویں ونڈے میں پاکستان کے خلاف سری لنکا 368/4

ہمبنٹوٹا 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچویں ونڈے میں اوپنر کشال پریرا کی شاندار سنچری اور کپتان اینجیلو میتھیوز کے تیز رفتار 70 رنوں کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 268 رنوں کا اسکور بنالیا ہے ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ کشال پریرا اور تلک رتنے دلشان نے پہلی وکٹ کیلئے 164 رنوں کی پارٹنر شپ نبھائی ۔ پریرا 109 گیندوں میں چار چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 116 رن بناکر رن آوٹ ہوئے جبکہ دلشان 62 رن بناکر رن آوٹ ہوئے ۔ تھیرامنے نے 30 اور چنڈیمل نے 29 رن بنائے ۔ کپتان میتھیوز 70 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ انہوں نے 40 گیندوں میں دو چھکے اورآٹھ چوکے لگائے ۔ سری وردنا بھی 52 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ انہوں نے صرف 26 گیندوں میں یہ اسکور کیا ۔ انہوں نے تیز رفتار اننگز کے دوران تین چھکے اور چار چوکے لگائے ۔ پاکستانی بولرس سری لنکا کے بلے بازوں پر بے اثر ثابت ہوئے اور وہ رنوں کی رفتار بھی نہیں روک پائے ۔ صرف راحت علی نے دو وکٹس حاصل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT