Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / پانچویں ٹسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں زخمی اسٹیورٹ براڈ بھی شامل

پانچویں ٹسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں زخمی اسٹیورٹ براڈ بھی شامل

لندن۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ہندوستان کیخلاف پانچویں اور آخری ٹسٹ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹسٹ میچ اوول میں جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔ ٹیم میں فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے حالانکہ وہ ناک کے زخم سے دوچار ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں کل چوتھے ٹسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران براڈ کو ورون آرون کی باؤنسر پر گیند ہیلمیٹ کی جالی کو لگی جس کے ساتھ ہی ان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ انہوں نے ہندوستان کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی۔ انگلینڈ سلیکٹرس نے اس میچ میں ہندوستان کیخلاف اننگز اور 54 رنز کی کامیابی کے بعد 13 رکنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT