Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پانچویں ٹسٹ کیلئے ایگر آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

پانچویں ٹسٹ کیلئے ایگر آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

میلبورن۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایشز ٹسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن ایگر کواسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹسٹ 4 جنوری کو سڈنی میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ایشٹن ایگر نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹسٹ کرئیر کے پہلے مقابلے میں 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ میں جاندار داخلہ لیا تھا تاہم ناقص بولنگ کارکردگی کے سبب انہیں صرف دو ایشز ٹسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل سکا۔اس کے بعد رواں برس دورہ بنگلہ دیش کیلئے انہیں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے چار میچز میں 9 وکٹیں لے رکھی ہیں۔سڈنی کی وکٹ روایتی طور پر اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہے اس لیے انہیں اضافی بولر طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اگر آسٹریلیائی ٹیم نے آخری ٹسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تو ممکنہ طور پر نیتھن لیون کے ساتھ ایشٹن ایگر بھی قطعی 11 کھلاڑیوںکا حصہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT