Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / پانچ ارکان پارلیمنٹ کو ’’ سنسد رتن ‘‘ ایوارڈ

پانچ ارکان پارلیمنٹ کو ’’ سنسد رتن ‘‘ ایوارڈ

چینائی 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام )  پانچ ارکان پارلیمنٹ کو آج سنسد رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جن میں چار ارکان پہلی مرتبہ منتخبہ ہیں۔ سابق ریزرو بینک آف انڈیا گورنر سی رنگا راجن نے یہ ایوارڈز پیش کئے ۔ یہ ایوارڈز پرائم پوائنٹ فاونڈیشن اور ای میگزین پریزنس نے شروع کئے ہیں اور یہ لوک سبھا کے پانچ اور راجیہ سبھا کے ایک رکن کو ایوان میں ان کی کارکردگی کی اساس پر پیش کئے جاتے ہیں۔ بی جے پی کے پی پی چودھری ( راجستھان ۔ پالی ) حنا وجئے کمار گیوت بی جے پی ( نندور بار ۔ مہاراشٹرا ) شیوسینا کے شری رنگ اپا برنے ( موال ۔ مہاراشٹرا ) اور کانگریس کے رکن راجیو شنکر راؤ ساتو ( ہنگولی ۔ مہاراشٹرا ) ایسے ارکان پارلیمنٹ ہیں جو پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں شیرور کے دو مرتبہ کے رکن لوک سبھا شیواجی ادھل راؤ پاٹل و سابق راجیہ سبھا رکن و سی پی ایم لیڈر ( کیرالا ) پی راجیوکو بھی ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ( مرحوم ) کی ایما پر شروع کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT