Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / پانچ بچوں کے جنسی استحصال پر کرکٹ کوچ کے خلاف مقدمہ

پانچ بچوں کے جنسی استحصال پر کرکٹ کوچ کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد 17 مئی (پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ ایک کرکٹ کوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جو کوچنگ لینے والے پانچ کمسن بچوں کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کررہا تھا۔ پولیس چندا نگر کے انسپکٹر این تروپتی راؤ نے کہاکہ ایک 16 سالہ لرکے نے کرکٹ کوچ سالم کے خلاف شکایت درج کروائی ہے کہ آرام کے وقفہ کے دوران وہ (کرکٹ کوچ) 12 تا 16 سال کے پانچ بچوں کو کوچ روم میں لیجایا کرتا تھا اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کی کوشش کی تھی۔ تروپتی راؤ نے پی ٹی آئی سے کہاکہ اس شکایت کی بنیاد پر کوچ کے خلاف دفعہ 377 (بدفعلی) اور دفعہ 511 (بچوں پر جنسی جرائم کے انسداد سے متعلق قانون) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوچ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT