Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پانچ دہوں بعد چینی سپاہی کی وطن واپسی

پانچ دہوں بعد چینی سپاہی کی وطن واپسی

وانگ قی 1962 جنگ کے بعد ہندوستان میں داخل ہوا تھا
بیجنگ 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چینی سپاہی جو ہندوستان میں 50 سال سے پھنسا ہوا تھا آج بیجنگ پہونچ گیا ۔ اس کے ساتھ اس کے ہندوستانی افراد خاندان بھی تھے ۔ وہ انتہائی جذباتی انداز میں اپنے چینی رشتہ داروں سے مل سکا ہے ۔ یہ چینی سپاہی 77 سالہ وانگ قی ہے جو 1962 کی جنگ کے بعد سرحدی پوسٹ کو عبور کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہوگیا تھا ۔ وانگ قی کا اس کے قریبی چینی رشتہ داروں کے علاوہ چین کی وزارت خارجی امور کے عہدیداروں نے اور ہندوستانی سفارتخانہ نے استقبال کیا جبکہ وہ اپنے فرزند ‘ بہو اور پوتی کے ساتھ دہلی سے بیجنگ پہونچا تھا ۔ جب وانگ اپنے رشتہ داروں سے بغلگیر ہورہا تھا وہ جذبات سے مغلوب ہوگیا ۔ ہندوستانی سرحد میں پانچ دہے قبل داخل ہونے کے بعد چینی رشتہ داروں سے اس کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔ ائرپورٹ پر موجود ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ ایک جذباتی ملاقات تھی ۔ وانگ کے ساتھ اس بیٹا 35 سالہ وشنو وانگ اور بہو نیہا کے علاوہ اس کی پوتی کھنک وانگ بھی تھی ۔ وانگ کی ہندوستانی شریک حیات سشیلا تاہم ہندوستان میں ہی ہے ۔ ہندوستانی عہدیداروں نے کہا کہ وانگ اور افراد خاندان بیجنگ سے شانکسی صوبہ کے دارالحکومت ژیان جائیں گے جہاں اسے اس کے آبائی گاٰں کو لیجایا جائیگا ۔ ہندوستان اور چین کے مابین وانگ اور اس کے افراد خاندان کی بیک وقت چین کو روانگی کیلئے انتظامات کئے جانے کے نتیجہ میں اس کی واپسی ممکن ہوسکی ہے ۔ اس خاندان کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ حسب خواہش ہندوستان واپس بھی ہوسکتے ہیں۔ وانگ کو اس وقت گرفتا ر کرلیا گیا تھا جب وہ ہند ۔ چین جنگ کے فوری بعد ہندوستانی علاقہ میں گھس آیا تھا ۔ 1969 ء میں رہائی کے بعد یہ فوجی مدھیہ پردیش میں بلالا گھاٹ ضلع میں بس گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT