پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل

احمد آباد۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج ایک 17سالہ نوجوان لڑکے کو اس کے پڑوس میں رہنے والی پانچ سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی اور قتل کرنے پر گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ اسوقت منظر عام پر آیا جب لڑکی کے والد نے پولیس میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ جب لڑکی کی تلاش شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ آخری بار اس17سالہ نوجوان کے ساتھ دیکھی گئی تھی جو جین ٹراویلس نامی ایک کمپنی میں کلینر کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا اور پوچھ گچھ کرنے پر اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی کی نعش کوبس کے لگیج کمپارٹمنٹ میں چھپادیا تھاالبتہ اس نے لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کی تردید کی۔ لڑکے کو اغواء، عصمت ریزی اور قتل میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کرلیا گیا اور لڑکی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔

لڑکی کے عاشق نے عصمت ریزی کی
سیتا پور( یو پی ) ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 21سالہ لڑکی کی خود اس کے عاشق نے عصمت ریزی کی۔ پولیس سرکل آفیسر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے لڑکی اور 23 سالہ عاشق امبریش کنوجیا کو لال باغ ٹیمپو اسٹانڈ پر ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا۔ انہیں پولیس اسٹیشن لیجایا گیا جہاں لڑکی نے بتایا کہ اس کے عاشق اور دیگر دو دوستوں نے ملکر کل رات اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی اور کنوجیا آج صبح اسے ٹیمپو اسٹانڈ چھوڑنے آیا تھا جس پر کنوجیا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ لڑکی اور کنوجیا ایک دوسرے سے عشق کرتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاکر کنوجیا نے نہ صرف خود اس کی عصمت ریزی کی بلکہ اپنے دوستوں کو بھی موقع فراہم کیا۔

TOPPOPULARRECENT