Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی دو نابالغ لڑکے گرفتار

پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی دو نابالغ لڑکے گرفتار

ورنگل 16 اپریل ( پی ٹی آئی ) ایک پانچ سالہ لڑکی کی ایک ماہ قبل دو نابالغ لڑکوں نے عصمت ریزی کی تھی جنہیں آج ہنمکنڈہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ کمشنر پولیس ورنگل وشواناتھ رویندر نے بتایا کہ یہ لڑکے لڑکی کے رشتہ دار ہی ہیں۔ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب والدہ کو لڑکی کے جسم پر کچھ نشانات دکھائی دئے ۔ ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر اس نے عصمت ریزی کا انکشاف کیا جس پر یہ کارروائی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT