Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پانچ لاکھ انفارمیشن ٹکنالوجی کی ملازمتیں : کے ٹی آر کا وعدہ

پانچ لاکھ انفارمیشن ٹکنالوجی کی ملازمتیں : کے ٹی آر کا وعدہ

آئی ٹی ، فارما اور بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ جات کو ترقی کا منصوبہ ، وزیر آئی ٹی کا اجلاس سے خطاب

آئی ٹی ، فارما اور بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ جات کو ترقی کا منصوبہ ، وزیر آئی ٹی کا اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( آئی این این ) : ریاست تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے تارک راما راؤ نے آج اس بات کا باضابطہ وعدہ کیا کہ ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ کے تحت پانچ لاکھ نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ وہ آج یہاں سکریٹریٹ میں آئی ٹی ماہرین کے گروپ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے کہا کہ حیدرآباد آئی ٹی کمپنیوں کا مرکز ہے یہاں پر اس طرح کے کمپنیوں میں اضافہ کے وسیع مواقع ہیں ۔ لہذا یہاں آئی ٹی میں وسعت دے کر لاکھوں ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ کیا جائیگا ۔ مسٹر کے تارک راما راؤ نے مزید کہا کہ نئی آئی ٹی پالیسی کو پرکشش بناکر حیدرآباد میں آئی ٹی شعبہ کو فروغ دیا جائے گا ۔ تلنگانہ اجلاس کے بعد ٹی آر ایس حکومت صنعت کاروں اور ادارہ جات سے اجلاس منعقد کر کے مستقبل کا لائحہ عمل طئے کیا جائے گا ۔ کے ٹی آر تلنگانہ ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے ماہرین آئی ٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت فارما اور بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے لیے ترغیبات کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل میں بھی آئی ٹی اپلی کیشن کے استعمال کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT