Monday , December 11 2017
Home / دنیا / پانچ لاکھ شامی پناہ گزینوں کی واپسی: اقوام متحدہ

پانچ لاکھ شامی پناہ گزینوں کی واپسی: اقوام متحدہ

نیویارک۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سال تقریبا پانچ لاکھ شامی اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں اور اسے ایک ‘قابل ذکر رجحان’ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گرین کا کہنا ہے کہ چار لاکھ 40 ہزار سے زائد اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے اور تقریبا 31000 بیرون ملک جانے والے شامی اب اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ان میں سے بیشتر افراد حلب، حماہ، حمص اور دمشق میں اس امید کے ساتھ لوٹے ہیں کہ وہ اپنی املاک اور اہل خانہ سے دوبارہ مل سکیں۔تاہم اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے تنبیہ کی ہے کہ محفوظ واپسی کے لیے حالات ‘ابھی تک موزوں نہیں ہیں۔’جمعے کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں ‘شام کے اندر اور باہر سے واپسی کاقابل ذکر اجحان دیکھ رہے ہیں’ان کا کہنا تھا کہ ‘واپس آنے والے بیشتر افراد اپنے املاک اور اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔ تاحال ہمیں ملنے والے شواہد سے یہی سامنے آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT