Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پانچ ماہ قیام کیلئے 3 خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہونچے

پانچ ماہ قیام کیلئے 3 خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہونچے

بیکنور (قازقستان)۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو امریکی اور ایک روسی خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پانچ ماہ قیام کیلئے آج رات پہنچ گئے۔ ان کا سفر بیکنور کاسموڈروم قازقستان سے شروع ہوا تھا اور رات بھر جاری رہا۔ روس کے خلائی محکمہ روسکاموس نے کہا کہ سویوز ایم ایس۔ 06 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 بجکر 25 منٹ پر پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں ایک بیان ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ سویوز راکٹ کے ذریعہ الیگزینڈر مسورکن (روزکاسماس) ناسا کے پہلی بار خلائی سفر کرنے والے مارک ونڈیہی اور ان کے عمر رسیدہ ساتھی جوارابا مقررہ وقت پر 3 بجکر 17 منٹ پر بیکنور خلائی پورٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

ایران میں یزیدیوں کی عالمی تائید کا مطالبہ
واشنگٹن۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی دانشوروں کے گروپ نے امریکہ اور اقوام متحدہ سے عراق کی یزیدی نسل کی برادری کے ایران میں تحفظ کیلئے دخل اندازی کی اپیل کی ہے۔ یزیدی عراق، ترکی اور مختلف دیگر ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی برادری اور اس کے مطالعہ کے مرکز نے یزیدیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر کے بموجب حقائق اور اعداد و شمار کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے جبکہ یزیدیوں کا قتل عام جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT