Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / پانچ نعشوں کی دستیابی کی تحقیقات کا آغاز

پانچ نعشوں کی دستیابی کی تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبر آباد پولیس نے نارسنگی کی تحقیقات میں پیشرفت اختیار کرلی ہے تاہم پولیس فی الحال کوئی قطعی فیصلے پر نہیں پہونچی ،بتایا جاتا ہے کہ پربھاکر ریڈی نے اپنی بیوی کمسن بیٹے خالہ اور خالہ زاد بھائی بہن کو زہر دیکر ہلاک کرنے کے بعد خود اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس کے مکان تک رسائی اختیار کرلی اور پربھاکر ریڈی کا لیاب ٹاپ بھی ضبط کرلیا ہے یاد رہے کہ مرزا گوڑہ علاقہ میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب میں 5 نعشیں دستیاب ہوئی تھیں جن میں ایک کمسن لڑکا ،تین خواتین اور ایک مرد تھا ۔پولیس کے مطابق اس کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور کوئی قطعی بات نہیں بتائی جاسکتی ۔ آخر کن وجوہات کے سبب پربھاکر ریڈی نے اس طرح کا اقدام کیا ۔ پربھاکر ریڈی جو شیر مارکٹ میں سرمایہ کرتا تھا مسلسل نقصان سے قرض میں مبتلا ذہنی اذیت کا سبب بن گیا تھا ۔ پولیس سائبرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT